Al-Adwa

الاضواء
الاضواء،شیخ زاید مرکز اسلامی، جامعہ پنجاب کا ترجمان تحقیقی مجلہ ہے جو 1993ء سے باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے . مجلہ کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر محمود اختر ہیں. الاضواء اعلیٰ تعلیمی کمیشن (HEC) سے ‘‘وائے’’ کیٹیگری میں منظور شدہ ہے اور اس کا آئی ایس ایس این نمبر 7904-1995ہے۔ یہ مجلہ اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں مقالات شائع کرتا ہے. عصر حاضر میں عالم اسلام کو ملی ،فکری، تہذیبی و ثقافتی، سیاسی و سماجی، اقتصادی و عمرانی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدانوں میں جو چیلنجز درپیش ہیں، الاضواء ان کا حل تلاش کرنے میں افاضل اہل علم اور محققین کے لیے ایک علمی و تحقیقی مرکز کے طور پر فعال کردار ادا کر رہا ہے- الاضواء کو حسب ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے: http://pu.edu.pk/home/journal/20