Al-Qism Al-Arabi

مجلۃ القسم العربی
علمی و تحقیقی مجلہ، مجلۃ القسم العربی، شعبہ عربی ، پنجاب یونیورسٹی کا ترجمان ہے. مجلہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے زی کیٹیگری میں منظور شدہ ہے- مجلہ کا آئی ایس ایس این نمبر 7015-1991ہے. مجلہ کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک ہیں. مجلہ القسم العربی سال میں ایک بار شائع ہوتا ہے- مجلہ کی زبان عربی ہے اور یہ 1995ء سے مسلسل شائع ہو رہا ہے- مشرقی علوم و آداب کی ترقی و ترویج اور اشاعت مجلے کے بنیادی اہداف میں شامل ہے- مجلے میں چھپنے والے تمام مقالات کے حوالے سے ایچ ای سی کے مقرر کردہ معیار کو مدنظر رکھاجاتا ہےاور اشاعت سے قبل ہر مقالہ کی اندرون ملک عربی زبان کے نامور ماہرین سے تقییم(Evaluation)کروائی جاتی ہے. مجلہ جامعہ پنجاب کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk/home/journal/15پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے-