Al-Ayyam

الایام
علمی و تحقیقی مجلہ ‘‘الایام’’مجلس برائے تحقیق ِاسلامی تاریخ و ثقافت کراچی’’ کے زیر اہتمام اردو، عربی، فارسی اور انگریزی چار زبانوں میں جنوری 2010 سے مسلسل شائع ہو رہا ہے. الایام اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے وائے کیٹیگری میں منظور شدہ ہے. مجلہ کی ادارت کی ذمہ داریاں ڈاکٹر سجاد نگار ظہیر انجام دے رہی ہیں. مجلہ کا آئی ایس ایس این نمبر 2226-8103 ہے.الایام کا مقصد سماجی علوم بالخصوص اسلامی تاریخ و تہذیب و ثقافت پر کام کرنے والے محققین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔شش ماہی الایام میں شائع ہونے والے بیشتر مقالات کا تعلق اردو ادبیات سے ہے تاہم علوم اسلامیہ کے موضوعات پر بھی مجلہ میں قابل ذکر تعداد میں مقالات شائع ہوتے ہیں.