Uloom e Islamiya

علوم اسلامیہ
تحقیقی مجلہ علوم اسلامیہ، کلیہ علوم اسلامیہ ، جامعہ اسلامیہ بہاؤلپور کا ترجمان ہے. اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے زی کیٹیگری میں منظور شدہ اس مجلہ کا آئی ایس ایس این نمبر2073- 5146. مجلہ کے مدیر ڈاکٹر افتخار احمد ہیں. مجلہ علوم اسلامیہ 2015ء تک سال میں ایک بار شائع ہوتا رہا ہے جبکہ 2016ء سے اسے ششماہی کر دیا گیا ہے۔ مجلہ میں قرآن، حدیث، تفسیر، فقہ ، اصول فقہ ، فکر اسلامی، اسلامی تہذیب و ثقافت ، معاشیات اور تصوف و اخلاقیات جیسے موضوعات پر وقیع علمی و تحقیقی مقالات شائع ہوتے ہیں۔