Islamic Culture

الثقافہ الاسلامیہ
مجلہ الثقافہ الاسلامیہ، شیخ زاید مرکز اسلامی، جامعہ کراچی کا ترجمان ہے جو 2004 سے مسلسل شائع ہو رہا ہے. مجلہ کی مدیرہ اعلیٰ ڈاکٹر عابدہ پروین ہیں جبکہ ادارت کے فرائض ڈاکٹر محمد مہربان باروی انجام دے رہے ہیں۔ ماضی میں پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اور پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز جیسی علمی شخصیات مجلہ کی ادارت سے وابستہ رہ چکی ہیں. اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے زی کیٹیگری میں منظور شدہ اس مجلہ کا آئی ایس ایس این نمبر ایکس775-1813 ہے۔ مجلہ الثقافہ الاسلامیہ میں اردو، عربی اور انگریزی تینوں زبانوں میں مقالات شائع ہوتے ہیں۔ مجلہ نے المؤتمر الدولی حول التسامح الدینی والتقریب بین المذاھب کے نام سے2007 ء میں خاص نمبر بھی شائع کیا گیا ہے۔ مجلہ کے مطبوعہ شمارہ جات کو ویب لنک http://www.szic.edu.pk/about-szic-mainmenu-107/our-publications/journal-the-islamic-culture.html پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے.