Al-Idah

الایضاح
علمی و تحقیقی مجلہ “الایضاح” ،شیخ زاید مرکز اسلامی، پشاور کا ترجمان ہے. مجلہ کے مدیر ڈاکٹر دوست محمد خان ہیں. الایضاح اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے “وائے” کیٹیگری میں منظور شدہ ہے اور اس کا آئی ایس ایس این نمبر 0307-2075 ہے. شماہی مجلہ الایضاح اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں مختلف النوع جدید عصری مسائل پر تحقیقات شائع کرتا ہے. اشاعت سے قبل محققین کے مقالات کو ایچ ای سی اور مجلہ کے طے شدہ معیارات کے مطابق تنقیدی جائزہ کے لیے ماھرین کے پاس بھیجا جاتاہے- الایضاح دیگر علمی و اسلامی مجلات کی طرح تفسیر ، حدیث، علوم القرآن، سیرت طیبہ، تہذیب و ثقافت، لغت و ادب اور فقہ وغیرہ میں معیاری و مثبت تحقیق پیش کر رہا ہے- مجلہ کو حسب ذیل ویب لنک پر آن لائن بھی ملاحظہ کیاجا سکتا ہے: http://www.szic.pk/journal.php