Seerat Studies

سیرت سٹڈیز
تحقیقی مجلہ “سیرت سٹڈیز” ، شعبہ سیرت سٹڈیز، کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کا ترجمان ہے. مجلہ کا آئی ایس ایس این نمبر 3398-2520 ہے۔ مجلہ کے سرپرست کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی ہیں۔ جبکہ ادارت کے فرائض ڈاکٹر شاہ معین الدین ھاشمی (چیئرمین شعبہ سیرت سٹڈیز) انجام دے رہے ہیں جب کہ قاری محمد رفیق صادق معاون مدیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سالانہ و سہ لسانی مجلہ میں اردو،عربی اور انگریزی زبانوں میں تحقیقی مقالات شائع ہوتے ہیں۔ مجلہ سیرت سٹڈیز 2016 سے شائع ہو رہا ہے. مجلہ میں شائع ہونے والے مقالات کے موضوعات کا دائرہ سیرت کو محیط ہے۔ تحقیقی مجلہ سیرت سٹڈیز کو حسب ذیل لنک پر اآن لائن ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:
http://www.aiou.edu.pk/sab/RJS/index.asp