Afkar

افکار
علوم اسلامیہ کا علمی و تحقیقی، ششماہی مجلہ ’’افکار‘‘ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز اینڈ ڈیویلپمنٹ، کراچی، پاکستان کی ایک عمدہ کاوش ہے۔ مجلہ کا آئی ایس ایس نمبر 8588-2616 ہے، مجلہ میں عربی ، اردو اور انگریزی تینوں زبانوں میں مقالات شائع کئے جاتے ہیں۔ جس کا آغاز ۲۰۱۷ء میں ہوا اور بہت ہی کم عرصہ میں ملکی وغیر ملکی اہل علم نے نہ صرف اس کو پسند کیا بلکہ اپنے قیمتی مقالات و ستائشی کلمات سے بھی نوازا ہے۔ مجلہ کے مدیر ڈاکٹر محمد عاطف اسلم راؤ ہیں۔ ششماہی افکارعلوم اسلامیہ کا ایک معتبر علمی و تحقیق مجلہ ہے جس میں علوم قرآن و حدیث، فقہ وتصوف کے علاوہ تاریخِ اسلام، تعلیم و تدریس، تقابل ادیان، ادبیات، معاشیات، عمرانیات، سیاسیات، سماجیات، لسانیات، تہذیب وتمدن، ثقافت اسلامی،استشراق،قانون اور معاصر فکر پر اسلامی نقطہ نظر سےتحقیقی مقالات شائع کیے جاتے ہیں نیز علوم اسلامیہ پر شائع ہونے والی کتب کا تعارف و تبصرہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔
افکار حسب ذیل لنک پر آن لائن دستیاب ہے:
http://afkar.com.pk/