Acta Islamica

ایکٹا اسلامیکا
شش ماہی مجلہ ایکٹا اسلامیکا، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل ،خیبر پختونخواہ کا ترجمان ہے جو جنوری 2013ءسے شائع ہو رہا ہے۔ یہ مجلہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے زی کیٹیگری میں منظور شدہ ہے اور اس کا آئی ایس ایس این نمبر 7315-2411 ہے۔ مجلہ کی ادارت کی ذمہ داریاں ڈاکٹر محمد نعیم انجام دے رہے ہیں۔ مجلہ میں اردو،عربی اور انگریزی تین زبانوں میں تحقیقی مضامین شائع ہوتے ہیں۔ایکٹا اسلامیکا میں شائع ہونے والے مقالات کے موضوعات کا دائرہ تفسیر،علوم القرآن، علوم الحدیث، سیرت، فقہ، اصول فقہ اور ملکی اور بین الاقوامی قوانین تک وسیع ہے۔ نیز مجلہ میں فلسفہ، سائنس، ادبیات ،معاشیات،عمرانیات، سیاسیات، ثقافت و تمدن،تقابل ادیان ،جدید اقتصادیات اورصحافت و ابلاغیات جیسے موضوعات پر بھی اسلامی نقطہ نظرکی وضاحت پر مبنی مقالات شائع ہوتے ہیں۔