Tahdhib al Afkar

تہذیب الافکار
شش ماہی مجلہ‘‘ تہذیب الافکار’’ ،شعبہ علوم اسلامیہ ،عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا ترجمان ہے جو جنوری2014ءسے شائع ہو رہا ہے۔ مجلہ اردو،عربی اور انگریزی تین زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔مجلہ کے مدیر ڈاکٹر کریم داد ہیں۔ مجلہ کا آئی ایس ایس این نمبر 6211-2411ہے۔ مجلہ میں اردو،عربی اورانگریزی زبانوں میں مضامین شائع ہوتے ہیں۔تہذیب الافکار میں شائع ہونے والے مقالات علوم اسلامیہ کے جملہ علوم وفنون مثلاً قرآن،علوم القرآن،تفسیر،حدیث،علوم الحدیث،سیرت،اسلامی تاریخ ،فقہ ،اصول فقہ ،علم الکلام ،تصوف، فلسفہ ،تقابل ادیان،تعلیم وتدریس،سائنس ،عربی ادب،معاشیات، عمرانیات، سیاسیات،تقافت وتمدن ،قانون واصول قانون وغیرہ سے متعلق ہوتے ہیں۔