Jihat ul islam

جہات الاسلام
مجلہ‘‘ جہات الاسلام’’ کلیہ علوم اسلامیہ، جامعہ پنجاب ،لاہور کا ترجمان ہے جو کہ جولائی2007ء سے مسلسل شائع ہو رہا ہے. مجلہ کے مدیر ڈاکٹر محمد عبداللہ ہیں. جہات الاسلام اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے وائے کیٹیگری میں منظور شدہ ہے. مجلہ کا آئی ایس ایس نمبر 4472-1998ہے. جہات الاسلام میں علوم القرآن، علوم الحدیث، فقہ، تاریخ، سیرت النبی، تقابلِ ادیان تہذیب و ثقافت سے متعلق مقالات اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں شائع کیے جاتے ہیں- جہات الاسلام کے سیرت نمبر (جلد۴ شمارہ 2-1) کو وفاقی وزارتِ مذھبی امور، حکومتِ پاکستان کی طرف سے جنوری 2013ء میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے- مجلہ کے قلم کاروں میں وطنِ عزیز کے نامور اہلِ قلم کے ساتھ ساتھ مصر، بھارت، اردن، سعودی عرب، عراق، بنگلہ دیش، ملائشیاء اورافریقہ کے نامور اہل علم بھی شامل ہیں- مجلہ کا ایک مستقل سلسلہ تبصرہ کتب بھی ہے جس میں ایک یا دو تازہ کتب پر تبصرے شامل کیے جاتے ہیں- یہ مجلہ یونیورسٹی ویب سائیٹ http://pu.edu.pk/home/journal/35/Current-Issue.html پر آن لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے-