Al-Seerah International

السیرہ عالمی
علمی و تحقیقی ششماہی مجلہ السیرہ عالمی ،مولانا سید زوار حسین اکیڈمی ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی سے شائع ہوتا ہے ۔مجلہ کا خصوصی میدان حضور نبی مکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرنے کے لیے اہل علم کی تحقیقات کو منصہ شہود پر لانا ہے۔مجلہ السیرہ عالمی اعلیٰ تعلیمی کمیشن سے زی کیٹیگری میں منظور شدہ ہے۔ مجلہ کے مدیر سید فضل الرحمٰن اور نائب مدیر سید عزیز الرحمٰن ہیں.