Frequently Asked Questions

Find answers to common questions about research submissions and guidelines

Indexation Process

نئے مجلات کی انڈیکسیشن کے لیے اسلامک ریسرچ انڈیکس کو باضابطہ درخواست دی جاتی ہے۔ درخواست کے ساتھ ضروری دستاویزات منسلک کرکے ادارے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ضروری دستاویزات اور بھیجنے کا طریقہ کار پر ایک کتابچہ تشکیل دیا گیا ہے جسے آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Indexation Time

مجلات کی انڈیکسیشن دو مراحل میں مکمل ہوتی ہے۔ ریویو اور آن لائن انڈیکسیشن۔ اگر مجلے کی فائل مکمل کرکے دفتر کو ارسال کی جائے تو عموماً دس روز میں انڈیکسیشن مکمل کردی جاتی ہے۔

Certificate Process

اگر انڈیکسیشن کی فیس جمع کروادی ہے تو انڈیکسیشن مکمل ہونے کے فوری بعد سرٹیفیکیٹ جاری کردیا جاتا ہے۔ اس کے لیے دفتر سے رابطہ کیا جاستا ہے۔ رابطے کے لیےٹیلی فون، ای میل یا رابطہ فارم استعمال کرسکتے ہیں۔

Certificate Conditions

انڈیکسیشن کے سرٹییفیکیٹ کے لیے بنیادی شرط انڈیکس کا مکمل ہونا ہے۔ اگر انڈیکس کسی بھی طرح سے نامکمل ہو تو سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جاتا۔ انڈیکسیشن کا سرٹیفیکیٹ ایک سال کی مدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے نیز سرٹیفیکیٹ انہی شماروں کا دیا جاتا ہے جو اسلامک ریسرچ انڈیکس میں شامل کیے گئے ہوں۔

Old Certificates

نہیں۔ 2019 کے بعد ہرسال کے لیے نئے انڈیکسیشن سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہوگی۔ سابقہ سرٹیفیکیٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔

Certificate Issuance Time

انڈیکسیشن سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں ایک یا دو دن کا وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر HEC یا کسی اور غرض سے سرٹیفیکیٹ مطلوب ہو تو ایک یا دو دن میں سرٹیفیکیٹ جاری کردیا جاتا ہے تاہم سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے انڈیکسیشن کا مکمل ہونا ضروری ہے۔ نامکمل انڈیکس کی صورت میں سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جاتا۔

Incomplete Index

نامکمل انڈیکس کا اطلاق ان صورتوں پر ہوتا ہے جب:کسی مجلے کا کوئی شمارہ اسلامک ریسرچ انڈیکس کو فراہم نہ کیا گیا ہو۔کسی شمارے کے تمام مضامین فراہم نہ کیے گئے ہوں۔تمام شمارے موجود ہوں مگر بعض مضامین کا پی ڈی ایف نہ دیا گیا ہو۔

Unpublished Issues

اگر کسی مجلے کا ایک یا کئی شمارے شائع نہیں ہوئے تو اسلامک ریسرچ انڈیکس کو محض اطلاع کافی ہے۔ اسلامک ریسرچ انڈیکس مجلات کے اندرونی معاملات سے تعرض نہیں کرتا۔

Certificate Fees

نہیں۔ صرف مجلات کی انڈیکسیشن کی فیس لازمی ہے۔ اس کے علاوہ سرٹیفیکیٹ کی الگ سے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔

New Issues Indexation

نہیں۔ نیا شمارہ شائع ہونے کی اطلاع مجلے کی انتظامیہ دیتی ہے اور اس شمارے کی سافٹ اور ہارڈ کاپی اسلامک ریسرچ انڈیکس کو ارسال کرتی ہے جس کے بعد اسے انڈیکس کردیا جاتا ہے۔

Missing from Index

تمام مجلات کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ انڈیکسنگ کے سیکشن میں انڈیکس کیے گئے مجلات کی تمام فہارس موجود ہیں وہاں تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ممکن ہے ایسے مجلات پر کام جاری ہو یا کسی وجہ سے روک دیا گیا ہو۔ تاہم اگر کسی مجلے کا نام کسی بھی فہرست میں نہیں ہے تو اس سلسلے میں دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔