F.A.Qs

نئے مجلات کی انڈیکسیشن کا کیا طریقہ کار ہے؟

نئے مجلات کی انڈیکسیشن کے لیے اسلامک ریسرچ انڈیکس کو باضابطہ درخواست دی جاتی ہے۔ درخواست کے ساتھ ضروری دستاویزات منسلک کرکے ادارے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ضروری دستاویزات اور بھیجنے کا طریقہ کار پر ایک کتابچہ تشکیل دیا گیا ہے جسے آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

مجلات کی انڈیکسیشن میں کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟

مجلات کی انڈیکسیشن دو مراحل میں مکمل ہوتی ہے۔ ریویو اور آن لائن انڈیکسیشن۔ اگر مجلے کی فائل مکمل کرکے دفتر کو ارسال کی جائے تو عموماً دس روز میں انڈیکسیشن مکمل کردی جاتی ہے۔

انڈیکسیشن کے بعد سرٹیفیکیٹ لینے کا کیا طریقہ ہے؟

اگر انڈیکسیشن کی فیس جمع کروادی ہے تو انڈیکسیشن مکمل ہونے کے فوری بعد سرٹیفیکیٹ جاری کردیا جاتا ہے۔ اس کے لیے دفتر سے رابطہ کیا جاستا ہے۔ رابطے کے لیےٹیلی فون، ای میل یا رابطہ فارم استعمال کرسکتے ہیں۔

انڈیکسیشن کے سرٹیفیکیٹ کی شرائط اور میعاد کتنی ہوتی ہے؟

انڈیکسیشن کے سرٹییفیکیٹ کے لیے بنیادی شرط انڈیکس کا مکمل ہونا ہے۔ اگر انڈیکس کسی بھی طرح سے نامکمل ہو تو سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جاتا۔ انڈیکسیشن کا سرٹیفیکیٹ ایک سال کی مدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے نیز سرٹیفیکیٹ انہی شماروں کا دیا جاتا ہے جو اسلامک ریسرچ انڈیکس میں شامل کیے گئے ہوں۔

انڈیکسیشن کا پرانا سرٹیفیکیٹ اب کار آمد ہے؟

نہیں۔ 2019 کے بعد ہرسال کے لیے نئے انڈیکسیشن سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہوگی۔ سابقہ سرٹیفیکیٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔

انڈیکسیشن کے سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟

انڈیکسیشن سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں ایک یا دو دن کا وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر HEC یا کسی اور غرض سے سرٹیفیکیٹ مطلوب ہو تو ایک یا دو دن میں سرٹیفیکیٹ جاری کردیا جاتا ہے تاہم سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے انڈیکسیشن کا مکمل ہونا ضروری ہے۔ نامکمل انڈیکس کی صورت میں سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جاتا۔

نامکمل انڈیکس سے کیا مراد ہے؟

نامکمل انڈیکس کا اطلاق ان صورتوں پر ہوتا ہے جب:
کسی مجلے کا کوئی شمارہ اسلامک ریسرچ انڈیکس کو فراہم نہ کیا گیا ہو۔
کسی شمارے کے تمام مضامین فراہم نہ کیے گئے ہوں۔
تمام شمارے موجود ہوں مگر بعض مضامین کا پی ڈی ایف نہ دیا گیا ہو۔

اگر کسی مجلے کا کوئی سابقہ شمارہ شائع نہیں ہوا تو کیا وہ نامکمل شمار ہوگا؟

اگر کسی مجلے کا ایک یا کئی شمارے شائع نہیں ہوئے تو اسلامک ریسرچ انڈیکس کو محض اطلاع کافی ہے۔ اسلامک ریسرچ انڈیکس مجلات کے اندرونی معاملات سے تعرض نہیں کرتا۔

کیا انڈیکسیشن سرٹیفیکیٹ کی الگ سے فیس وصول کی جاتی ہے؟

نہیں۔ صرف مجلات کی انڈیکسیشن کی فیس لازمی ہے۔ اس کے علاوہ سرٹیفیکیٹ کی الگ سے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔

جو مجلات اسلامک ریسرچ انڈیکس میں شامل ہیں ان کا نیا شمارہ از خود انڈیکس ہوجاتا ہے؟

نہیں۔ نیا شمارہ شائع ہونے کی اطلاع مجلے کی انتظامیہ دیتی ہے اور اس شمارے کی سافٹ اور ہارڈ کاپی اسلامک ریسرچ انڈیکس کو ارسال کرتی ہے جس کے بعد اسے انڈیکس کردیا جاتا ہے۔

اگر کوئی مجلہ پہلے اسلامک ریسرچ انڈیکس میں موجود تھا مگر اب موجود نہیں ہے تو کیا کیا جائے؟

تمام مجلات کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ انڈیکسنگ کے سیکشن میں انڈیکس کیے گئے مجلات کی تمام فہارس موجود ہیں وہاں تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ممکن ہے ایسے مجلات پر کام جاری ہو یا کسی وجہ سے روک دیا گیا ہو۔ تاہم اگر کسی مجلے کا نام کسی بھی فہرست میں نہیں ہے تو اس سلسلے میں دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔